Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'مت ڈریں آپ، میں آپ کے ساتھ ہوں'

گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی خوبرو...
شائع 22 جولائ 2020 10:54pm

گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

چھوٹی سی اس منفرد اور خوبصورت ویڈیو میں اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر کو محبت بھری گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان اپنی انٹری پر 'فلک۔۔۔' آواز دیتی ہیں جس پر فلک 'سارہ۔۔' کہہ کر جواب دیتے ہیں۔ پھر سارہ کہتی ہیں کہ 'آپ اپنی دلہن پر دھیان دیں' تو فلک کہتے ہیں کہ 'میں یہاں ہوں مجھے ڈھونڈو'۔

اس کے بعد سارہ کہتی ہیں کہ 'سوچ لیں' جس پر فلک کہتے ہیں کہ سوچنے کا وقت نہیں، قبول ہے کہنے کا وقت ہے'۔ پھر سارہ کہتی ہیں کہ 'مجھے ڈر لگ رہا ہے' تو فلک شبیر محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں کہ 'مت ڈریں آپ، میں آپ کے ساتھ ہوں'۔ ویڈیو دیکھئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کے ہر چھوٹے لمحے کو شیئر کرنے سے خود کو روک ہی نہیں پائیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کیلئے عزیر و اقارب سمیت سب کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div