اداکارہ حریم فاروق کے "دل کی ٹھنڈک" اور "خوشی" کون؟ خود ہی بتادیا
پاکستانی شوبز کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق کے دل کی ٹھنڈک اور...
پاکستانی شوبز کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق کے دل کی ٹھنڈک اور خوشی کون ہے، خود ہی بتادیا۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپنی پالتو بلّی کی ویڈیو شیئر کی جس میں اُس بلّی کو معصومانہ انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ 'آج میں آپ سے اپنے "دل کی ٹھنڈک" شیئر کرنا چاہتی ہوں، نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی "میری خوشی" ہے۔
انہوں نے مزید لکھا 'مجھے امید ہے کہ اس ویڈیو نے آپ کا دن بھی اسی طرح خاص بنادیا ہوگا جس طرح اسے ہر مرتبہ دیکھنے پر میرا دن خاص ہوجاتا ہے'۔
حریم فاروق کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 21 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔