Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2020 01:58pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،سپر ہائی وے مویشی منڈی، گلشن اقبال، لانڈھی اور کورنگی سمیت بیشتر مقامات پر تیز بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔

شہر قائد میں بادل برس پڑے، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے جل تھل کردیا، کراچی میں صبح سے شدید گرمی اور حبس ٹوٹ گیا بادل برسے اور خوب برسے، سورج کی تپش کی جگہ بادلوں کے پانی نے لے لی اور گرمی بھاگ گئی۔

شہر قائد میں بارش برسانے والے تیسرے اسپیل نے دھواں دھار انٹری دی،بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ تیز بارش نے سب جل تھل کردیا، سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا

نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی، گلشن حدید اور سپر ہائی وے پر مویشی منڈی میں بھی بارش ہوئی۔

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، گولیمار، سہراب گوٹھ، ملیر اور شارع فیصل پر موسلا دھار سے سڑکیں ڈوب گئیں،شہرِ قائد گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں موجود ہے، شہر میں جنوب مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔