Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دھمکیوں سے تنگ اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

تامل فلموں کی مشہور اداکارہ وجایا لکشمی نے ایک سیاسی جماعت کے...
شائع 27 جولائ 2020 12:16pm

تامل فلموں کی مشہور اداکارہ وجایا لکشمی نے ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھالیں۔

وجایا لکشمی نے اتوار کے روز فیس بک پر کئی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نام تھامیزار پارٹی کے لیڈر سیمن اور پناکٹو انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے زہریلی گولیاں کھالی ہیں جس سے پہلے ان کا بلڈ پریشر کم ہوگا اور اس کے بعد موت واقع ہوجائے گی۔

وجایا لکشمی نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ مذکورہ بالا سیاسی رہنماؤں اور ان کے کارکنوں کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div