Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں بارش سے تباہی، وسیم اکرم اور ناصر حسین شاہ آمنے سامنے

کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ 2 روز میں بادل برسے تو کراچی ڈوب سا...
شائع 28 جولائ 2020 01:33am

کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ 2 روز میں بادل برسے تو کراچی ڈوب سا گیا، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا تھا ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پانی میں ڈوبا ہوا دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے۔

enter image description here

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان کی اس ٹوئٹ پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ کراچی کی سڑکوں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ کس طرح پانی کی نکاسی کی گئی ہے۔

enter image description here

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا تھا کہ اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے، اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ کے اس ردعمل پر وسیم اکرم نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں اُن کا کہنا ہے کہ میں نے ٹوئٹ اسلئے کیا کیونکہ میں ڈیفنس کے بھرے ہوئے گٹروں کی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس اور بلدیہ کی سڑکیں سیلاب زدہ ہیں، بارش سے ایک بار پھر شہر تباہ ہوا ہے۔

enter image description here

سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، میں صرف پاکستان کا شہری ہوں، مجھے اپنے آبائی شہر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کا خیال ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں نجی ٹی وی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ 'تبدیلی کا سفر وسیم اکرم پلس سے وسیم اکرم تک۔۔۔' انہوں نے یہ بھی لکھا کہ علی زیدی، عمران اسمعیل اور وسیم اکرم کے ٹوئٹس بلکل ایک جیسے ہیں۔

enter image description here

صوبائی وزیر نے سابق کپتان کو طنزیہ طور پر سیاست میں آمد کی مبارکباد بھی پیش کی۔