Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کی 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر...
شائع 28 جولائ 2020 10:13am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پرکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کیخلاف بھارتی یکطرفہ غیر قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں میں بھارتی فورسز کے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے ۔

واضح رہے کہ 5اگست کو بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے غیرقانی طور پر آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد کشمیر کو انڈیا میں ضم کردیا گیا تھا ۔