Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 275,225ہوگئی، 5,865افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 28 جولائ 2020 10:35am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد275,225ہوگئی جبکہ5,865افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 936نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ75ہزار225ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید287 نئے مریض سامنے آئےجبکہ10ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں206، اسلام آباد میں 54،گلگت بلتستان میں 21ورآزاد کشمیر میں کورونا کے06کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 9اوراسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ18ہزار824 ہوگئی جبکہ پنجاب میں92ہزار279افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں33ہزار510،اسلام آباد میں14ہزار938، بلوچستان میں11ہزار624 ،گلگت بلتستان میں2010اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2040کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید23مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5865ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2162افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2125،خیبرپختونخوا میں 1180،اسلام آباد میں165،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر میں 49اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث48ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ26ہزار924 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,217 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,410افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 42ہزار 436مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران19ہزار610کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے936افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19لاکھ09ہزار846افراد کے ٹیسٹ کے9 جا چکے ہیں۔