Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول...
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2020 12:27pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا جائزہ اورشہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر عملے کی سرزنش کی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے سیکیورٹی کے بغیر شہری مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

لبرٹی کے قریب پارک میں سونے والے بعض افراد کو اسی وقت پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے عید الاضحی کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،بعض مقامات پر کوڑا کرکٹ دیکھ کر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ باغبانپورہ اور تھانہ شادمان پر چھاپہ مار کر تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی،تھانوں میں صفائی کی خراب صورتحال پر عثمان بزدار نے عملے کی سرزنش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔