Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم عمرن خان کا 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمرن خان نے 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا...
شائع 28 جولائ 2020 01:43pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمرن خان نے 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس سےمتعلق خصوصی پیغام میں کہا کہ 9اگست کوپورے پاکستان میں ٹائیگرفورس ڈے منائیں گے،ٹائیگرفورس ڈے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دن پورے پاکستان میں شجرکاری کریں گے ، ارکان اسمبلی ،وزرائےاعلیٰ اور تمام پاکستانی شجرکاری مہم میں حصہ لیں، 9اگست کو 10لاکھ ٹائیگر رضاکاروں نے لیڈ کرنا ہے جبکہ ہمارے نوجوانوں اور طلبا نے شجرکاری میں بھرپورشرکت کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2023تک ملک میں 10ارب درخت لگانے ہیں،ٹائیگرفورس میں شامل ہونےکیلئے خودکورجسٹرڈ کرائیں،گلوبل وارمنگ سےبچنےکیلئےہمیں درخت لگانےہیں،درخت لگاکرگلوبل وارمنگ اورآلودگی سےبچاجاسکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آلودگی کیخلاف شجرکاری اہم ہے، گلوبل وارمنگ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، شجرکاری سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک دن میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اور ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کریں گے، 9 اگست کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ کےباعث متاثرہ ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے ، گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ ممالک میں پاکستان کا دسواں نمبرہے۔