Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

برٹش ایئرویزکا پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ

اسلام آباد:برٹش ایئرویز کا اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے فضائی...
شائع 28 جولائ 2020 01:43pm

اسلام آباد:برٹش ایئرویز کا اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔‏

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی،برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کررہی ہے،برطانوی کمپنی ہیتھرو سےاسلام آباد کیلئے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہےاور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

برٹش ایئرویز نے اپنے خط میں کہا کہ ‏جہاز کےلیے فکس بریجز محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے کورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔