Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سپریم کورٹ کا اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک...
شائع 28 جولائ 2020 01:43pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ۔

اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ویڈیو لنک ٹرائل کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ ۔

سپریم کورٹ نے نوٹس سیکرٹری یونین کونسل روات کی ضمانت کے مقدمہ میں جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنا مشکل نہیں، جس پر وکیل ملزم شاہ خاور نے کہا کہ ٹرائل میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک کی سہولت دستیاب نہیں، نیب آئی جی جیل خانہ جات اور حکومت کو خط لکھے پیشرفت نہیں ہوئی، آصف زرداری سمیت کئی کیسز میں ویڈیو لنک پر ٹرائل شروع ہوُچکا۔

وکیل شاہ خاورنے کہا کہ ملزم جاوید اختر چوہدری کو ضمانت دے دیں، جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ملزم کی وجہ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے گا، ضمانت دے کر کیس ختم کر دیا تو ویڈیو لنک والا معاملہ دب جائے گا۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔