Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو...
شائع 28 جولائ 2020 03:50pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں گندم کے حالیہ بحران پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ، کمیشن کےممبران اورسربراہ کاتعین جلد کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کےذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔

وفاقی کابینہ نے گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی ، چینی کے معاملے پروزیراعظم کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف جلدکارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارےجائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو میڈیاہاؤسز کے بقایاجات سے متعلق اور معاشرتی اعشاریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور یوروفائیوڈیزل اورپٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔