Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'چاہتے ہیں کہ قرضوں کے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں'

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قرضہ انکوائری کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھ دیا جس میں کمیشن کے چیئرمین سے تحقیقاتی رپورٹ مانگی گئی.
شائع 28 جولائ 2020 06:16pm
وفاقی وزیر مراد سعید- فائل فوٹو
وفاقی وزیر مراد سعید- فائل فوٹو

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے گزشتہ ادوار میں ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھنسایا گیا۔چاہتے ہیں کہ قرضوں کے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قرضہ انکوائری کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھ دیا جس میں کمیشن کے چیئرمین سے تحقیقاتی رپورٹ مانگی گئی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ احتساب کی بالادستی، شفافیت اور عوامی مفاد کے پیش نظر رپورٹ فرام کی جائے۔

وزارت مواصلات نے کمیشن کو کافی دستاویزی مواد فراہم کیا گیا۔

مراد سعید کہتے ہیں گزشتہ ادوار میں ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھنسایا گیا۔چاہتے ہیں کہ قرضوں کے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔