Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'کراچی کو سندھ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا'

وفاقی وزیر نے کہا بارشوں کے بعد نااہلی کھل کرسامنے آئی۔سندھ حکومت نے کورونا کے معاملے پر بھی سیاست کی۔
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2020 06:59pm
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو

وفاقی وزیرشبلی فراز کا کہنا ہے کراچی کو سندھ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔بارشوں کے بعد نااہلی کھل کرسامنے آئی۔سندھ حکومت نے کورونا کے معاملے پر بھی سیاست کی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد شبلی فرازکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا ایشو پرسیاست کی اب بارشوں کے بعد سندھ حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔اربوں کے فنڈز کہاں گئے؟ کراچی کو سندھ حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران کے ذمے داران کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیرنے اپوزیشن کی ملاقاتوں کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے،،جیسے بغل میں چھری اورمنہ میں رام رام۔