Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دہری شہریت کے حامل معاونین خصوصی کیخلاف درخواست دائر

وزیراعظم عمران خان کے دہری شہریت کے حامل معاونین خصوصی کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
شائع 28 جولائ 2020 07:20pm

وزیراعظم عمران خان کے دہری شہریت کے حامل معاونین خصوصی کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

ملک منصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں سیکریٹریز قانون وانصاف،الیکشن کمیشن کیبنٹ ڈویژن سمیت دیگرکوفریق بناتے ہوئےاستدعاکی گئی ہے کہ عدالت معاونین خصوصی ذوالفقار عباس،شہباز گل،شہزاد قاسم، تانیہ ادریس،معید یوسف اورندیم افضل چن کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔

دہری شہریت حامل افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ ماضی میں احکامات جاری کرچکی ہے۔ماضی میں بھی سابق چیف جسٹس نے دہری شہریت کے حامل معاونین کو عہدوں سے ہٹایا۔