Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے'

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کے سامنے مہنگائی کے طوفان کا معاملہ اٹھا دیا۔
شائع 28 جولائ 2020 09:57pm
شیخ ریشد- فائل فوٹو
شیخ ریشد- فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کے سامنے مہنگائی کے طوفان کا معاملہ اٹھا دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حلقے میں جائیں تو عوام مہنگائی کا رونا روتے ہیں ۔انہیں دینے کےلئے ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔کھانے پینے کی 11 بنیادی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ مہنگائی سے متعلق گزشتہ روز بھی اجلاس ہوا تھا۔مہنگائی کی صورتحال کو خود دیکھ رہا ہوں ۔