Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'بلدیاتی نمائندوں کےخودمختارہونےتک کراچی کےمسائل حل نہیں ہو سکتے'

کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 28 جولائ 2020 10:01pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ آئین کا آرٹیکل 140اے بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختاری کی بات کرتا ہے جب کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل140اے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کی حامی ہے کیوں کہ بلدیاتی نمائندوں کے مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت اور فیصلے کے لئے فوری طور پر رجوع کریں۔