Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے'

انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شائع 03 اگست 2020 07:45pm
چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال- فائل فوٹو
چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال- فائل فوٹو

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ ٹھوس دستاویزی ثبوت پر مبنی انکوائریوں اور انویسٹی گیشن میں مزید بہتری کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی با لخصوص ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی 30 جولائی کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔جن میں چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل پاکستان نے کہا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی گزشتہ 34ماہ کے دوران پہلے سے زیادہ بہترین رہی ہے۔نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ ٹھوس دستاویزی ثبوت پر مبنی انکوائریوں اور انویسٹی گیشن میں مزید بہتری کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیہ کےلئے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ انویسٹیگیشن کو قانون کےمطابق معیاری بنانےکےلئے نیب ہیڈکوارٹرز میں اینٹی منی لانڈرنگ سیل اورتمام علاقائی دفاترمیں وٹنس ہینڈلنگ سیل قائم کئےگئے ہیں۔نیب کی کارکردگی کامسلسل جائزہ لینےکے لئے کمپیوٹر پر مبنی جدید مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن کا نظام وضع کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن ٹیم کے زریعے عملی طور پر مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جا تا ہے۔