Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارتی حکومت کو مظاہروں کا ڈر، سری نگر میں کرفیو نافذ،فوج تعینات

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بوکھلاہٹ کا...
شائع 04 اگست 2020 02:36pm

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے مظاہروں کے ڈر سے سری نگر میں کرفیونافذ کردیا اورمزید فوج تعینات کردیے۔

5اگست 2019 کو ہندوتوا پرعمل پیرا مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت یک طرفہ طور پر بدلی اور کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کے عزائم کی تکمیل کے لیے وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا گیا۔

بھارت کی جانب سےلاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی اور دیگر جابرانہ اقدامات کشمیریوں کے حوصلے نہ توڑ سکے۔

قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں اور سری نگر میں آج سے 2 روز کیلئے کرفیو لگادیا گیا ہے، ،رکاوٹیں اور خاردار باڑیں لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں، وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ لاؤڈ اسپیکر سے کشمیریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر’ کشمیر لائیوز میٹر‘ کے پیغامات آویزاں کیے گئے ہیں۔

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک سال کےدوران غیرقانونی محاصرے میں 214کشمیریوں کو شہید، 1390 کو زخمی اور حریت و سیاسی رہنماؤں سمیت 13 ہزار 680کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

بھارتی فوجیوں کی پیلٹ گنوں کا نشانہ اب تک 10ہزار 240کشمیری بن چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div