Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لبنان:دھماکوں میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

لبنان میں دھماکوں سے کئی افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی کے زخمی...
شائع 04 اگست 2020 11:28pm

لبنان میں دھماکوں سے کئی افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا، بیروت میں بندرگاہ کے قریب زوردار دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو دھدندلادیا۔

دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔حکام کے مطابق دھماکے بندرگاہ کے اندر اس جگہ ہوئے جہاں پٹاخے رکھے ہوئے تھے۔

دھماکوں میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید آگ لگی ہوئی ہے۔

دھماکوں کے بعد بیروت کی سڑکوں پر تباہی کے مناظر ہیں، درجنوں عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، بیروت کی گلیاں جنگ زدہ علاقوں کے مناظر پیش کررہی ہیں،لبنانی وزیر صحت کے مطابق پٹاخوں سے بھرا جہاز بیروت بندرگاہ پر پھٹ گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div