کشمیری عوام وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری عوام وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا۔۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کروں گا، تمام کشمیریوں کیلئے سفیر کے طور پر اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔
I will address the AJK Assembly today to show solidarity with Kashmiris on Youm-e-Istehsal. Kashmiris in IIOJK have been subjected to a brutal fascist military siege by India since its illegal actions of 5th Aug last year followed by efforts to change the demography of IIOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی، کئی سالوں کے بعد ہماری حکومت نے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، اقوام متحدہ کے سامنے مودی حکومت کے عزائم کو موثر انداز میں بے نقاب کیا۔
I will continue to be an ambassador for all Kashmiris whose voices India has tried to silence through its brutal illegal occupation of IIOJK. After many years, my govt raised the Kashmir issue effectively before the UN & exposed the Hindutva Supremacist fascism of the Modi Govt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، بھارت نے مقبوضہ وادی میں غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی، ہم نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھا ہے، نئے سیاسی نقشے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہیں۔
We have also depicted the aspirations of the Kashmiri people & our commitment to UNSC resolutions in the political map of Pakistan released yesterday.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔