Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 281,136 ہوگئی، 6,014افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2020 10:44am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد281,136ہوگئی جبکہ6,014افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا،ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 675نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ81 ہزار136ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید290 نئے مریض سامنے آئےجبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 235، اسلام آباد میں 27، گلگت بلتستان میں 20اورآزاد کشمیر میں کوروناکے08کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں4اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ22ہزار016 ہوگئی جبکہ پنجاب میں93ہزار571افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار324،اسلام آباد میں15ہزار122، بلوچستان میں11ہزار780 ،گلگت بلتستان میں2218اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2105کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6014ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2231افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2157،خیبرپختونخوا میں 1213،اسلام آباد میں167،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث55 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ20ہزار836 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے872 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,889افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 54ہزار 286مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11ہزار915کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے675افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20لاکھ43ہزار870افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div