Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

امریکی صدر نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دیدیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2020 10:49am

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جرنیلوں سے بات کی ہے یہ دھماکوں سے زیادہ حملہ لگتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا لبنان کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ لبنان کے درالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ قریباً چار ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد گھروں، دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ایجسنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں آٹھ کلو میٹر دور تک سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بندرگاہ کا علاقہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لبنانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تباہی کے ذمہ داروں کو قیمت چکانا ہوگی، حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے قریبی علاقے میں ہونے والے دھماکے کافی شدید نوعیت کے تھے۔وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں اورنقصان بھی غیر معمولی ہوا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div