کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب
لاہور:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے موقع...
لاہور:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آج شام پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کی جائے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے آج شام 7 بجے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے ،اجلاس میں حکومت و اپوزیشن کے اراکین شرکت کریں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اقدام کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جائے گی اور کشمیر کی قرارداد منظور کی جائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کشمیر کی آزادی و خود مختاری کی جنگ میں پنجاب کی اعلی قیادت اور صوبائی پارلیمینٹیرینز وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔