پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرنامعلوم شخص کی فائرنگ نے اسلام پولیس کے سیکیورٹی فول پروف کے دعووں کا پول کھول دیا.
اپ ڈیٹ 05 اگست 2020 09:36pm

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرنامعلوم شخص کی فائرنگ نے اسلام پولیس کے سیکیورٹی فول پروف کے دعووں کا پول کھول دیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا۔

نامعلوم مسلح شخص نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ہوائی فائرنگ ملزم اسلحہ لے کرریڈزون کیسے پہنچا ؟؟؟ اسلام آباد پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کا پول کھل گیا۔

پولیس نے ملزم کوموقع سے گرفتارکرلیا گرفتار شخص کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہےفائرنگ کرنے والا شخص ختم نبوت کے نعرے لگا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے آٹھ سے دس فائرکئے۔