وزیر اعظم کا سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان
وزیراعظم نے 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیرایسی صورتحال سے گزررہا ہے ۔نریندرمودی کو ہندوتوا کی بنیاد پر پذیرائی ملی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا ہے کہ کشمیرفلیش پوائنٹ ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے دیکھا اور تنزلی بھی دیکھی۔ 60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیا کرتی تھی۔اصولوں پر چلنے والی قوم ترقی کرتی ہے، قوم جب اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آ جاتی ہے۔جو صلاحیتیں پاکستانی قوم میں ہیں وہ کسی اور میں نہیں۔ پاکستان میں ترقی یافتہ ملک بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ مایوس کبھی نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا نریندر مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے، مودی نے پاکستان کیخلاف نفرت کی بنیاد پر الیکشن جیتا۔مودی نے ہندوازم کی بنیاد پر انتخاب جیتا۔ بھارتی حکومت آنے پرنریندرمودی کا کشمیریوں پر ظلم بڑھ گیا، بھارت کے تمام اقدامات کے پیچھے تکبر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت آر ایس ایس غنڈوں کے ذریعے دہشت پھیلانا چاہتا تھا۔ لیڈر کبھی نفرتیں پھیلا کر ووٹ حاصل نہیں کرتا۔
عمران خان نے کہاکہ بھارت غلط فہمی میں تھا 8 لاکھ فوج بھیج کر کشمیریوں کو دبالے گا، مودی سمجھتا تھا بھارت بڑی معیشت ہونے کے باعث دنیا خاموش رہے گی۔نریندر مودی نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کی۔ بھارت سمجھتا تھا اس اقدام سے پاکستان خاموش رہے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔