Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معروف پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور...
شائع 06 اگست 2020 10:38am

گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں ۔

نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھکمیاں دیں۔

درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پرحملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div