Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لبنان:بیروت میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 135ہوگئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 10:56am

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 135ہوگئی جبکہ 5ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے بعد اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حکام کےمطابق،دھماکےمیں 130سےزائدافرادجاں بحق اورتقریبا5ہزارسےزائدزخمی ہوئےہیں جبکہ کاروباری،رہائشی عمارتیں اورگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دلخراش واقعے پربیروت کےگورنر آبدیدہ ہوگئے کہا کہ لگتاہے ملک میں ہیروشیما ناگا ساکی ہوگیا ہو۔

ملک بھرمیں 3روزہ سوگ کے ساتھ ساتھ 2ہفتےکیلئے ہنگامی حالت بھی نافذ کردی گئی،واقعےکی تحقیقات بھی جاری ہیں جبکہ بیروت بندرگاہ کے متعدد حکام کوگھروں میں نظر بندکر دیا گیا۔

دھماکا 2750ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا جسے بندرگاہ پر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔

سوگ کے باعث فرانس کے شہر پیرس کےایفل ٹاورکی روشنیاں بھی بجھادی گئیں ۔

فرانسیسی صدر، ریسکیو عملہ ، طبی سامان اورایک موبائل کلینک آج لبنان پہنچیں گے جبکہ دیگر عرب اور یورپی ممالک ڈاکٹر ، موبائل اسپتال اورآلات بھیج رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div