Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عراق کے شہر نجف میں بھی خوفناک آگ بھڑک اٹھی

عراق کے شہر نجف میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل...
شائع 06 اگست 2020 10:59am

عراق کے شہر نجف میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق شہر نجف میں آگ کھانے کے گوداموں میں لگی ہے۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر نجف میں لگنے والی آگ گروسری اسٹورز میں لگی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کم از کم 20 گودام اور گروسری اسٹورز آگ کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں عجمان کی ایک مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی تھی جو کئی دکانوں تک پھیل گئی۔

آخری اطلاعات کے مطابق فائربرگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل تھا۔ ایک عہدیدار کے مطابق بدھ کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر عجمان کے نئے صنعتی علاقے میں واقع عوامی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

اس حوالے سے کچھ ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائربرگیڈ عملہ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ کی لپٹیں آسمان کی جانب بلند ہورہی ہیں۔

عجمان کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق بھی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div