Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

فیس بک نے امریکی صدر ٹرمپ کی ویڈیو پوسٹ ہٹا دی

عوامی رابطے کے بڑے فورم فیس بک نے امریکی صدر کی ویڈیو پوسٹ ہٹا دی...
شائع 06 اگست 2020 11:18am

عوامی رابطے کے بڑے فورم فیس بک نے امریکی صدر کی ویڈیو پوسٹ ہٹا دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بچے تقریباََ کورونا وائرس سے مثتثنیٰ ہوتے ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کو نقصان دہ اور کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر مبنی قرار دے کر اسے پیج سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ کہنا کہ لوگوں کا ایک مخصوص گروہ کورونا سے مثتثنیٰ ہے، یہ ہماری پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پروس بریفنگ کے دوران اپنے بیان کے دفاع میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ بچے کورونا وائرس سے شدید قسم کے بیمار نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بچوں کو دیکھا جائے تو وہ بہت آسانی سے اس مرض کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کو اس دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے فیس بک پر گردش کرتی غیر مصدقہ معلومات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div