Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارت میں مسافر بردار طیارے کو لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ

نئی دہلی: بھارت میں دبئی سے آنے والے انڈیا ایکسپریس کے مسافر...
شائع 07 اگست 2020 10:52pm

نئی دہلی: بھارت میں دبئی سے آنے والے انڈیا ایکسپریس کے مسافر بردار طیارے کو لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا، ابتدائی طور پر 16 ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

طیارے میں کُل 184 مسافر جن میں 10 بچے بھی شامل تھے جبکہ 2 پائلٹس اور 5 طیارے کا عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ طیارہ دبئی سے ریاست کیرالہ کے شہر کوژیکوڈ کے ایئرپورٹ پر پہنچا تھا جو رن وے پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div