Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نوجوان نے بارش کے پانی میں وزیراعلیٰ سندھ کا مذاق بنا دیا

نوجوان نے بارش کے پانی میں کھڑے کو وزیراعلیٰ سندھ کا مذاق بنا...
شائع 08 اگست 2020 02:21pm

نوجوان نے بارش کے پانی میں کھڑے کو وزیراعلیٰ سندھ کا مذاق بنا دیا۔ کراچی میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کراچی کی حالت بدترین ہو گئی ہے جس کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی دوران ایک نوجوان نے بارش کے پانی میں کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مذاق اڑایا ہے۔

نوجوان نے معروف گلوکار سجاد علی کے گانے کی دھن پر وزیراعلیٰ کی تصویر ہاتھ میں پکڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں اس کا کہنا تھا کہ "غریب عوام ڈوب رہی ہے لیکن سائیں ابھی ڈوبی تو نہیں ہے" ۔

نوجوان نے اس گانے کی دھن میں گانا گاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں طوفانی بارشوں کے باعث تشویش ناک صورتحال ہو گئی ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث 4 دن میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div