اداکارہ آمنہ شیخ دوسری شادی کررہی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے آج انسٹاگرام پر ایک ایسی...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 06:58pm

پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے آج انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اداکارہ آمنہ ملک نے انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں ایک کے اوپر ایک تین ہاتھ (جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے) دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں بھی رکھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نہ ہی کوئی کیپشن درج کی گئی ہے اور نہ ہی کسی ایموجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب وہ دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here