Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندوخاندان کے افراد کو بی جے پی نے قتل کیا؟

ذرائع ابلاغ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت...
شائع 10 اگست 2020 08:26am

ذرائع ابلاغ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوخاندان کے 11 افراد کو بی جے پی نے قتل کیا ہے، ہندوخاندان کچھ عرصہ قبل تھرپار سے راجھستان کے گاؤں میں آباد ہوگیا تھا۔

پولیس نے موت کے محرکات سے لاعملی کا اظہار کیا اور پراسرار ہلاکت کو کیمیکل پینے سے جوڑا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے علاقے تھرپارکر سے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست راجھستان میں جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں رہائش پذیر ہوگیا تھا۔ لیکن اس ہندوخاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت ہوگئی ہے۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھیل برادری کے لوگ فارمنگ کیلئے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔ خاندان کے افراد نے رات کو کوئی کیمیکل پی کر اجتماعی خودکشی کی ہے۔ کیونکہ ہٹ کے باہر اور لاشوں کے قریب کیمیکل کی بُو پھیلی ہوئی تھی۔

دوسری جانب میڈیا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت جانے والے ہندوخاندان کو بی جے پی نے قتل کیا ہے۔ کیونکہ ایک طرف قائداعظم کا پاکستان اور دوسری جانب انتہا پسند مودی کا بھارت ہے۔

پاکستان میں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندوؤں کے ساتھ بھی انتہاپسندانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div