چینی بحری بیڑے کے ساتھ پاک فوج کا جدید ہتھیار دیکھ کر بھارت کی نیندیں اڑ گئیں
چینی فوج کے بحری بیڑے کے ساتھ بھارتیوں نے پاک فوج کا ایک ایسا ہتھیار دیکھ لیا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں اور بھارتی میڈیا نے حسب معمول مذموم پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے قریب چینی نیوی کے جنگی بحری بیڑے کے پاس پاک بحریہ کی ایک آبدوز دیکھی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے اپنے نیول فلیٹ میں اضافہ کر رہا ہے اور اسے طاقتور بنا رہا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں 8 چینی ساختہ ٹائپ 039 بی یوآن کلاس وارشپس شامل کر رہا ہے اور اب پاکستانی آبدوز کا چینی بحری بیڑے کے پاس نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان حربی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔