روس کی ایران کے معاملے پرعالمی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کی تجویز

ایک بیان میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مزید محاذ آرائی سے بچنے کی کوشش کیلئے ایک ویڈیو سربراہ اجلاس کی تجویز دی۔
شائع 15 اگست 2020 10:35pm
ریڈیو پاکیستان
ریڈیو پاکیستان

روس نے ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی پر محاذ آرائی سے بچنے کےلئے عالمی رہنماؤں کا سربراہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

ایک بیان میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مزید محاذ آرائی سے بچنے کی کوشش کیلئے ایک ویڈیو سربراہ اجلاس کی تجویز دی۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رائے شماری میں روس اور چین نے ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی مخالفت کی جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کے تحت اس سال اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔

رائے شماری کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے سفیر Zhang Jun نے ایک بیان میں کہا کہ رائے شماری کے نتائج سے ایک مرتبہ پھر واضح ہو گیا ہے کہ یکطرفہ اقدام کی کوئی حمایت نہیں کرے گا اور ایسی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی۔