'2 مزید عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے'

یروشلم :کیا مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے والے...
شائع 16 اگست 2020 01:49pm

یروشلم :کیا مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے والے ہیں؟اسرائیل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کردیا۔

جس کے مطابق متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان امن معاہدےکےبعد مراکش کے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پرآنےوالے ہیں،مراکش کے پہلےہی اسرائیل کے ساتھ سیاحتی اورتجارتی تعلقات ہیں۔

اسرائیلی رپورٹ کےمطابق،بحرین اورعمان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنےمیں متحدہ عرب امارات کی پیروی کرسکتےہیں،دونوں ممالک نے اسرائیل اوریواےای کے درمیان معاہدےکا خیر مقدم کیا تھا۔