مراد علی شاہ کا مختلف علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انھوں نے ملیر ماروی گوٹھ میں سکھن ندی اور ملیر ندی میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے شارع فیصل پر نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جلد انڈرپاسز سے پانی نکال دیا جائے گا۔
سندھ حکومت کو کراچی کے لوگوں کا خیال آہی گیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ شہر کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔
انھوں نے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کا کام جاری ہے، جلد انڈر پاسز کلیئر ہوجائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو دورے کے دوران نکاسی آب سے متعلق بریفنگ دی گئی، انھوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے شہر کے ماسٹر پلان کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔