Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد علی کی پہلی برسی

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد علی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔...
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2020 10:03pm

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد علی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ بے شمار لازوال ڈراموں میں کام کیا جبکہ فلم اور ہدایت کاری میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکار عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی، بچپن سے ہی مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصوری سے بھی لگاؤ تھا۔

عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 1973 میں ڈرامہ جھوک سیال سے پاکستان ٹیلی ویژن میں انٹری دی۔

انہوں نے وارث، پیاس، سمندر، آن، دوریاں، مہندی اور مورت جیسے بے شمار مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

انہوں نے 1993 میں دشت ڈرامے سے ہدایتکاری کا آغاز کیا۔ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہیں 1985 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ عابد علی جگر کے سرطان میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال 5 ستمبر 2019 کو کراچی میں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div