Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یاسر حسین نے ارطغرل کے اداکاروں کو 'عالمی کچرا' قرار دے دیا

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے...
شائع 06 ستمبر 2020 12:18am

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے اداکاروں کو "عالمی کچرا" قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین ابتداء سے ہی پاکستان میں 'ارطغرل غازی' ڈرامے کے ناقد رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ہمیں عالمی فنکاروں کی بجائے اپنے ملک کے فنکاروں کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ترکش ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے کرداروں کی طرح نظر آنے والے 2 پاکستانیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر"۔

enter image description here
enter image description here

یاسر حسین کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سامنے آنے پر اداکارہ انوشے اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے کہ "یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیئے"۔

دوسری جانب یاسر حسین اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ارطغرل کے اداکاروں کو 'عالمی کچرا' نہیں کہا اور یہ فیک نیوز ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div