Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹی وی سیریلز میں ساڑھی میں لپٹی شرمیلی بہو کی بولڈ تصاویر وائرل

بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو "خطروں کے کھلاڑی" جیتنے والی اداکارہ نِیا...
شائع 07 ستمبر 2020 10:16am

بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو "خطروں کے کھلاڑی" جیتنے والی اداکارہ نِیا شرما اس وقت خوب سرخیوں میں ہیں۔

کبھی ساڑھی میں لپٹی بہو کی شکل میں نظر آنے والی اداکارہ کی اب بولڈ تصویریں جم کر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔

انتیس سالہ نیا شرما اس سے پہلے "نیہا شرما" کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

نیا کی پیدائش اور پرورش دہلی میں ہوئی۔ وہ اپنی فیملی میں سب سے چھوٹی ہیں۔

جگناتھ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، روہنی، نئی دہلی سے نیا شرما نے ماس کمیونی کیشن کی ڈگری لی ہے۔

نیا شرما نے 2010 میں چھوٹے پردے پر اپنی اداکاری کی شروعات کی۔

نیا شرما نے 2014 سے 2016 تک اکشے کمار کے تیار کردہ شو "جمائی راجا" میں اہم کردار ادا کیا اور "جمائی راجا 2.0" میں روشنی کے اپنے کردار کو دہرایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیا شرما خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 میں ایک مدمقابل تھیں۔ جبکہ روہت شیٹی کی میزبانی والے شو میں فائنلسٹ ستمبر 2017 بھی تھیں۔

نیا شرما نے 2017 میں ٹوئیسٹیڈ سے اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو میں عالیہ مکھرجی کا کردار نبھایا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div