Aaj TV News

BR100 4,445 Increased By ▲ 25 (0.56%)
BR30 22,731 Increased By ▲ 119 (0.53%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے بعد ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے بھی ارجن کی طرح ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ اُن کی بہن امرتا اروڑا میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

enter image description here
enter image description here

آئٹم سانگ 'منی بدنام ہوئی' پر رقص کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل ارباز خان سے طلاق لے لی تھی اور اب اُن کا نام ارجن کپور سے جوڑا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ ارجن اور ملائکہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ ملائکہ سے قبل گزشتہ روز ارجن کپور نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مگر وہ بالکل ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں پہلے سے ہی آپ لوگوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور آنے والے دنوں میں اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتا رہوں گا۔

ارجن نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے عالمِ انسانیت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کرلے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور مسلسل دوسرے دن بھی 90 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ حکام نے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔