Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ارطغرل غازی پاکستان کب آرہے ہیں، تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں شہرت کے تمام ریکارڈز توڑ دینے والے ترکش ڈرامے...
شائع 08 ستمبر 2020 08:32pm

پاکستان میں شہرت کے تمام ریکارڈز توڑ دینے والے ترکش ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار اداکار اینجن التان دوزیاتن اگلے ماہ پاکستان آئیں گے اور مختلف تقاریب میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو میں ڈب کرکے دکھایا جارہا ہے۔ ڈرامے کو پاکستانی شائقین اس قدر پسند کررہے ہیں کہ مرکزی کرداروں کے نام زد زبان عام ہوگئے ہیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی اور پیار ملنے پر ڈرامے کے متعدد اداکاروں نے پاکستان آمد کی خواہش بھی ظاہر کی تھی اور اب بالآخر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ارطغرل غازی اگلے ماہ (اکتوبر میں) پاکستان آئیں گے، اینجن التان دوزیاتن 3 روزہ دورے میں 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

اس دورے کو 'جشنِ ارطغرل' کا نام دیا گیا ہے جس میں اینجن التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div