Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر دھماکا،10افراد جاں بحق

کابل:افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر دھماکے میں 10...
شائع 09 ستمبر 2020 11:31am

کابل:افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نائب صدر محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں نائب صدر کے قافلے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح محفوظ رہے،امراللہ صالح کے اسٹاف کے 3افراد بھی زخمی ہوئے،دھماکے سے ارد گرد کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div