Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل

مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بد ترین محاصرہ ایک سال سے جاری...
شائع 09 ستمبر 2020 07:29pm

مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بد ترین محاصرہ ایک سال سے جاری ہے۔

ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیریوں کی نسل کشی، اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

دشمن ہائبرڈ وار کے ذریعے پاکستانی افواج کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

پاک فوج نے چھیالیس ہزار سے زائد مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرایا،اٹھارہ ہزار سے زائد دہشت گرد ماردیئے اور چار سو ٹن بارودی مواد تلف کیا گیا،

مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہورہا ہے اور مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

دُنیا کاکوئی ظلم ایسا نہیں جو کشمیریوں پر نہ آزمایا جا رہا ہو،معصوم کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال معمول بن چکا ہے،مقبوضہ کشمیر کی مقامی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے،حکومتِ پاکستان نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیر کی سنگینی کو اُجاگر کیا۔

ظلم کے خلاف اُٹھنے والی آوازیں دُنیا کے ایونوں میں گونج رہی ہیں۔

یو این رپورٹ میں بھارت میں دہشتگرد گروپس کی نشاندہی کی گئی۔ بھارت دہشت گرد گروپس کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div