Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حریم شاہ کی خواتین کے ساتھ لڑائی، تھانے پہنچنے پر صلح صفائی

ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے...
شائع 10 ستمبر 2020 09:09am

ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے پہن گیا جہاں اُسے صلح صفائی سے حل کرلیا گیا۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے 2 روز قبل اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی، خاتون نے ان کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئیں، موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔

پولیس کے مطابق حریم شاہ نے بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی اور خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div