Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معروف ریسلر و اداکار اسٹیو لی 54 برس کی عمر میں چل بسے

معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 برس کی عمر میں چل...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2020 08:38pm

معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 برس کی عمر میں چل بسے، اہلخانہ نے ان کی اچانک موت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی این اے ریسلر و اداکار اسٹیو لی کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔

امپیکٹ ریسلنگ (جسے عمومی طور پر ٹی این اے کے نام سے جانا جاتا ہے) نے ایک ٹویٹ میں اسٹیو لی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

enter image description here

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹی این اے کے ابتدائی دنوں میں اسٹیو لی ریسلنگ کے اسٹیج پر 'پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف' کے نام سے جانے جاتے تھے۔

اسٹیو لی ریسلنگ اور مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، ان کی اچانک موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div