Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قسمت مہربان ہوجائے تو ایسے معجزے بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔

قسمت کی دیوی مہربان ہو جائے تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ شیشہ سمجھ ...
شائع 27 ستمبر 2020 09:44am

قسمت کی دیوی مہربان ہو جائے تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ شیشہ سمجھ کر اٹھائی جانے والی چیز ہیرا نکلتی ہے۔

امریکی ریاست آرکنساس میں واقع پارک میں کریٹر آف ڈائمنڈز ایک ایسا مقام ہے جہاں معمولی فیس کی ادائیگی کے بعد سیر کی جا سکتی ہے اور قیمتی پتھر تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیون کینرڈ ایک بینک میں کام کرتے ہیں وہ آرکنساس کے جنوب مغربی سمت میں واقع کریٹر آف ڈائمنڈز کی سیر کے لیے پہنچے۔ دس منٹ چلنے کے بعد انہیں کوئی چمکتی ہوئی چیز دکھائی دی، جو اٹھانے پر شیشے کا ٹکڑا محسوس ہوئی، جس کو انہوں نے اپنے بیگ میں رکھ لیا۔

تھوڑی دیر بعد پارک کی انتظامیہ نے کینرڈ اور ان کے ساتھیوں کو چیکنگ کے لیے روک لیا۔ جو ایک معمول ہے اور ہر جانے والے کو چیک کیا جاتا ہے۔

کینرڈ کا کہنا ہے کہ مجھے چیکنگ کرنا اچھا نہیں لگا کیونکہ مجھے کچھ ملا ہی نہیں تھا۔ بہرحال انہوں نے میرا بیگ بھی دیکھا۔ اور اسی چیز جس کو شیشہ سمجھ کر بیگ میں رکھا گیا تھا، اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہیرا ہے۔

پارک کی انتظامیہ نے کینرڈ کو خوش خبری سنائی کہ وہ ہیرے کے مالک بن گئے ہیں۔’مجھے یہ سن کر حیرت کا جھٹکا لگا‘۔

کینرڈ کو ملنے والا ہیرا نو اعشاریہ صفر سات قیراط کا ہے جو پارک کی 48 سالہ تاریخ میں دوسرا بڑا ہیرا ہے۔

یہ پارک کی 48 سالہ تاریخ میں دوسرا بڑا ہیرا ہے
یہ پارک کی 48 سالہ تاریخ میں دوسرا بڑا ہیرا ہے

کینرڈ کی دوست گنجر برٹن جو اس وقت ساتھ تھی، نے فیس بک پر مبارک باد کا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ خبر تین ہفتے تک چھپا کر رکھی۔

پارک کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ڈرو ایڈمنڈز کہتے ہیں کہ کینرڈ خوش قسمت ہیں کہ ان کو پارک میں آئیڈیل صورت حال ملی۔

’پارک انتظامیہ نے 20 اگست کو اس مقام پر ہل چلایا تھا چند روز قبل ہی وہاں پر بارش بھی ہوئی، تاہم اس روز دھوپ نکلی ہوئی تھی جب کینرڈ پارک میں آئے۔‘

کینرڈ کو ملنے والا ہیرا اب ان کی ملکیت ہے اور ان کو اس کی اچھی خاصی قیمت ملنے کی امید ہے۔

اس سال پارک میں 246 ہیروں کی رجسٹریشن ہوئی ہے جن کا مجموعی وزن 59.25 قیراط ہے، پچھلے سال ایک سکول ٹیچر نے یہاں سے دو اعشاریہ بارہ قیراط کا ہیرا تلاش کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div