Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کم آمدن والے ممالک کو تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنیکا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے لئے زیادہ سے زیادہ پانچ ڈالر کی فیس کے عوض کورونا وائرس کے 12کروڑ تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر ے گا۔
شائع 29 ستمبر 2020 10:58pm

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے لئے زیادہ سے زیادہ پانچ ڈالر کی فیس کے عوض کورونا وائرس کے 12کروڑ تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر ے گا۔

عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نےجنیوامیں ایک پریس بریفنگ کےدوران کہا کہ یہ منصوبہ متعدد غیرمنافع بخش تنظیموں کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے تشخیصی ٹیسٹوں کے دائرہ کار میں اضافہ ہو گا اور خصوصاً دور درازعلاقےکے عوام اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے جہاں لیبارٹری کی سہولیات وافر تعداد میں تربیت یافتہ طبی عملہ موجود نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div