Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹوئٹر پر آج کونسے ٹرینڈ چل رہے ہیں؟

آج ٹوئٹر پر مختلف موضوعات زیرِ بحث ہیں جن میں سے چند اہم ٹرینڈز...
شائع 03 اکتوبر 2020 09:19am

آج ٹوئٹر پر مختلف موضوعات زیرِ بحث ہیں جن میں سے چند اہم ٹرینڈز آپ کو بتا رہے ہیں۔

٭ #JusticewithAsifiqbal

اس ٹرینڈ پر عوام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوکری سے برخاست کرنے کی وجہ شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری کو قرار دے رہے ہیں۔

٭ #MotorwayIncident

اس ٹرینڈ پر عوام کافی دن سے موٹر وے ریپ کیس کے ملزم عابد کی عدم گرفتاری پر بحث کررہے تھے، تاہم اب پیمرا کی جانب سے اس کیس کی کوریج پر پابندی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

٭ #Azerbaijan

اس ٹرینڈ میں آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے علاقوں پر جبری قبضے جنہیں امریکہ اور اسرائیل فنڈ کر رہا ہے، اس حوالے سے جاری جنگ کی اپڈیٹس ہیں۔

٭ #NehalHashmi

رات گئے بننے والے اس ترینڈ میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی جانب سے پولیس پر تشدد کے الزام پر گرفتاری اور اس سے جُڑی دیگر اپڈیٹس ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div